surah_number
int64 1
114
| surah_name
stringclasses 114
values | transliteration
stringclasses 114
values | type
stringclasses 2
values | verse_number
int64 1
286
| verse
stringlengths 2
1.19k
| translation
stringlengths 3
1.66k
|
---|---|---|---|---|---|---|
52 | الطور | At-Tur | meccan | 42 | أَمۡ يُرِيدُونَ كَيۡدٗاۖ فَٱلَّذِينَ كَفَرُواْ هُمُ ٱلۡمَكِيدُونَ | کیا یہ کوئی چال چلنا چاہتے ہیں؟ (اگر یہ بات ہے) تو کفر کرنے والوں پر ان کی چال الٹی ہی پڑے گی |
52 | الطور | At-Tur | meccan | 43 | أَمۡ لَهُمۡ إِلَٰهٌ غَيۡرُ ٱللَّهِۚ سُبۡحَٰنَ ٱللَّهِ عَمَّا يُشۡرِكُونَ | کیا اللہ کے سوا یہ کوئی اور معبود رکھتے ہیں؟ اللہ پاک ہے اُس شرک سے جو یہ لوگ کر رہے ہیں |
52 | الطور | At-Tur | meccan | 44 | وَإِن يَرَوۡاْ كِسۡفٗا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ سَاقِطٗا يَقُولُواْ سَحَابٞ مَّرۡكُومٞ | یہ لوگ آسمان کے ٹکڑے بھی گرتے ہوئے دیکھ لیں تو کہیں گے یہ بادل ہیں جو امڈے چلے آ رہے ہیں |
52 | الطور | At-Tur | meccan | 45 | فَذَرۡهُمۡ حَتَّىٰ يُلَٰقُواْ يَوۡمَهُمُ ٱلَّذِي فِيهِ يُصۡعَقُونَ | پس اے نبیؐ، اِنہیں اِن کے حال پر چھوڑ دو یہاں تک کہ یہ اپنے اُس دن کو پہنچ جائیں جس میں یہ مار گرائے جائیں گے |
52 | الطور | At-Tur | meccan | 46 | يَوۡمَ لَا يُغۡنِي عَنۡهُمۡ كَيۡدُهُمۡ شَيۡـٔٗا وَلَا هُمۡ يُنصَرُونَ | جس دن نہ اِن کی اپنی کوئی چال اِن کے کسی کام آئے گی نہ کوئی اِن کی مدد کو آئے گا |
52 | الطور | At-Tur | meccan | 47 | وَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُواْ عَذَابٗا دُونَ ذَٰلِكَ وَلَٰكِنَّ أَكۡثَرَهُمۡ لَا يَعۡلَمُونَ | اور اُس وقت کے آنے سے پہلے بھی ظالموں کے لیے ایک عذاب ہے، مگر اِن میں سے اکثر جانتے نہیں ہیں |
52 | الطور | At-Tur | meccan | 48 | وَٱصۡبِرۡ لِحُكۡمِ رَبِّكَ فَإِنَّكَ بِأَعۡيُنِنَاۖ وَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّكَ حِينَ تَقُومُ | اے نبیؐ، اپنے رب کا فیصلہ آنے تک صبر کرو، تم ہماری نگاہ میں ہو تم جب اٹھو تو اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرو |
52 | الطور | At-Tur | meccan | 49 | وَمِنَ ٱلَّيۡلِ فَسَبِّحۡهُ وَإِدۡبَٰرَ ٱلنُّجُومِ | رات کو بھی اس کی تسبیح کیا کرو اور ستارے جب پلٹتے ہیں اُس وقت بھی |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 1 | وَٱلنَّجۡمِ إِذَا هَوَىٰ | قسم ہے تارے کی جبکہ وہ غروب ہوا |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 2 | مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمۡ وَمَا غَوَىٰ | تمہارا رفیق نہ بھٹکا ہے نہ بہکا ہے |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 3 | وَمَا يَنطِقُ عَنِ ٱلۡهَوَىٰٓ | وہ اپنی خواہش نفس سے نہیں بولتا |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 4 | إِنۡ هُوَ إِلَّا وَحۡيٞ يُوحَىٰ | یہ تو ایک وحی ہے جو اُس پر نازل کی جاتی ہے |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 5 | عَلَّمَهُۥ شَدِيدُ ٱلۡقُوَىٰ | اُسے زبردست قوت والے نے تعلیم دی ہے |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 6 | ذُو مِرَّةٖ فَٱسۡتَوَىٰ | جو بڑا صاحب حکمت ہے |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 7 | وَهُوَ بِٱلۡأُفُقِ ٱلۡأَعۡلَىٰ | وہ سامنے آ کھڑا ہوا جبکہ وہ بالائی افق پر تھا |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 8 | ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّىٰ | پھر قریب آیا اور اوپر معلق ہو گیا |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 9 | فَكَانَ قَابَ قَوۡسَيۡنِ أَوۡ أَدۡنَىٰ | یہاں تک کہ دو کمانوں کے برابر یا اس سے کچھ کم فاصلہ رہ گیا |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 10 | فَأَوۡحَىٰٓ إِلَىٰ عَبۡدِهِۦ مَآ أَوۡحَىٰ | تب اُس نے اللہ کے بندے کو وحی پہنچائی جو وحی بھی اُسے پہنچانی تھی |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 11 | مَا كَذَبَ ٱلۡفُؤَادُ مَا رَأَىٰٓ | نظر نے جو کچھ دیکھا، دل نے اُس میں جھوٹ نہ ملایا |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 12 | أَفَتُمَٰرُونَهُۥ عَلَىٰ مَا يَرَىٰ | اب کیا تم اُس چیز پر اُس سے جھگڑتے ہو جسے وہ آنکھوں سے دیکھتا ہے؟ |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 13 | وَلَقَدۡ رَءَاهُ نَزۡلَةً أُخۡرَىٰ | اور ایک مرتبہ پھر اُس نے |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 14 | عِندَ سِدۡرَةِ ٱلۡمُنتَهَىٰ | سدرۃالمنتہیٰ کے پاس اُس کو دیکھا |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 15 | عِندَهَا جَنَّةُ ٱلۡمَأۡوَىٰٓ | جہاں پاس ہی جنت الماویٰ ہے |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 16 | إِذۡ يَغۡشَى ٱلسِّدۡرَةَ مَا يَغۡشَىٰ | اُس وقت سدرہ پر چھا رہا تھا جو کچھ کہ چھا رہا تھا |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 17 | مَا زَاغَ ٱلۡبَصَرُ وَمَا طَغَىٰ | نگاہ نہ چوندھیائی نہ حد سے متجاوز ہوئی |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 18 | لَقَدۡ رَأَىٰ مِنۡ ءَايَٰتِ رَبِّهِ ٱلۡكُبۡرَىٰٓ | اور اس نے اپنے رب کی بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 19 | أَفَرَءَيۡتُمُ ٱللَّـٰتَ وَٱلۡعُزَّىٰ | اب ذرا بتاؤ، تم نے کبھی اِس لات، اور اِس عزیٰ |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 20 | وَمَنَوٰةَ ٱلثَّالِثَةَ ٱلۡأُخۡرَىٰٓ | اور تیسری ایک اور دیوی منات کی حقیقت پر کچھ غور بھی کیا؟ |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 21 | أَلَكُمُ ٱلذَّكَرُ وَلَهُ ٱلۡأُنثَىٰ | کیا بیٹے تمہارے لیے ہیں اور بیٹیاں خدا کے لیے؟ |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 22 | تِلۡكَ إِذٗا قِسۡمَةٞ ضِيزَىٰٓ | یہ تو بڑی دھاندلی کی تقسیم ہوئی |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 23 | إِنۡ هِيَ إِلَّآ أَسۡمَآءٞ سَمَّيۡتُمُوهَآ أَنتُمۡ وَءَابَآؤُكُم مَّآ أَنزَلَ ٱللَّهُ بِهَا مِن سُلۡطَٰنٍۚ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا ٱلظَّنَّ وَمَا تَهۡوَى ٱلۡأَنفُسُۖ وَلَقَدۡ جَآءَهُم مِّن رَّبِّهِمُ ٱلۡهُدَىٰٓ | دراصل یہ کچھ نہیں ہیں مگر بس چند نام جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے رکھ لیے ہیں اللہ نے اِن کے لیے کوئی سند نازل نہیں کی حقیقت یہ ہے کہ لوگ محض وہم و گمان کی پیروی کر رہے ہیں اور خواہشات نفس کے مرید بنے ہوئے ہیں حالانکہ اُن کے رب کی طرف سے اُن کے پاس ہدایت آ چکی ہے |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 24 | أَمۡ لِلۡإِنسَٰنِ مَا تَمَنَّىٰ | کیا انسان جو کچھ چاہے اس کے لیے وحی حق ہے |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 25 | فَلِلَّهِ ٱلۡأٓخِرَةُ وَٱلۡأُولَىٰ | دنیا اور آخرت کا مالک تو اللہ ہی ہے |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 26 | ۞وَكَم مِّن مَّلَكٖ فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ لَا تُغۡنِي شَفَٰعَتُهُمۡ شَيۡـًٔا إِلَّا مِنۢ بَعۡدِ أَن يَأۡذَنَ ٱللَّهُ لِمَن يَشَآءُ وَيَرۡضَىٰٓ | آسمانوں میں کتنے ہی فرشتے موجود ہیں، اُن کی شفاعت کچھ بھی کام نہیں آ سکتی جب تک کہ اللہ کسی ایسے شخص کے حق میں اُس کی اجازت نہ دے جس کے لیے وہ کوئی عرضداشت سننا چاہے اور اس کو پسند کرے |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 27 | إِنَّ ٱلَّذِينَ لَا يُؤۡمِنُونَ بِٱلۡأٓخِرَةِ لَيُسَمُّونَ ٱلۡمَلَـٰٓئِكَةَ تَسۡمِيَةَ ٱلۡأُنثَىٰ | مگر جو لوگ آخرت کو نہیں مانتے وہ فرشتوں کو دیویوں کے ناموں سے موسوم کرتے ہیں |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 28 | وَمَا لَهُم بِهِۦ مِنۡ عِلۡمٍۖ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا ٱلظَّنَّۖ وَإِنَّ ٱلظَّنَّ لَا يُغۡنِي مِنَ ٱلۡحَقِّ شَيۡـٔٗا | حالانکہ اس معاملہ کا کوئی علم انہیں حاصل نہیں ہے، وہ محض گمان کی پیروی کر رہے ہیں، اور گمان حق کی جگہ کچھ بھی کام نہیں دے سکتا |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 29 | فَأَعۡرِضۡ عَن مَّن تَوَلَّىٰ عَن ذِكۡرِنَا وَلَمۡ يُرِدۡ إِلَّا ٱلۡحَيَوٰةَ ٱلدُّنۡيَا | پس اے نبیؐ، جو شخص ہمارے ذکر سے منہ پھیرتا ہے، اور دنیا کی زندگی کے سوا جسے کچھ مطلوب نہیں ہے، اُسے اس کے حال پر چھوڑ دو |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 30 | ذَٰلِكَ مَبۡلَغُهُم مِّنَ ٱلۡعِلۡمِۚ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعۡلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِۦ وَهُوَ أَعۡلَمُ بِمَنِ ٱهۡتَدَىٰ | اِن لوگوں کا مبلغ علم بس یہی کچھ ہے، یہ بات تیرا رب ہی زیادہ جانتا ہے کہ اُس کے راستے سے کون بھٹک گیا ہے اور کون سیدھے راستے پر ہے |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 31 | وَلِلَّهِ مَا فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَمَا فِي ٱلۡأَرۡضِ لِيَجۡزِيَ ٱلَّذِينَ أَسَـٰٓـُٔواْ بِمَا عَمِلُواْ وَيَجۡزِيَ ٱلَّذِينَ أَحۡسَنُواْ بِٱلۡحُسۡنَى | اور زمین اور آسمانوں کی ہر چیز کا مالک اللہ ہی ہے تاکہ اللہ برائی کرنے والوں کو ان کے عمل کا بدلہ دے اور اُن لوگوں کو اچھی جزا سے نوازے جنہوں نے نیک رویہ اختیار کیا ہے |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 32 | ٱلَّذِينَ يَجۡتَنِبُونَ كَبَـٰٓئِرَ ٱلۡإِثۡمِ وَٱلۡفَوَٰحِشَ إِلَّا ٱللَّمَمَۚ إِنَّ رَبَّكَ وَٰسِعُ ٱلۡمَغۡفِرَةِۚ هُوَ أَعۡلَمُ بِكُمۡ إِذۡ أَنشَأَكُم مِّنَ ٱلۡأَرۡضِ وَإِذۡ أَنتُمۡ أَجِنَّةٞ فِي بُطُونِ أُمَّهَٰتِكُمۡۖ فَلَا تُزَكُّوٓاْ أَنفُسَكُمۡۖ هُوَ أَعۡلَمُ بِمَنِ ٱتَّقَىٰٓ | جو بڑے بڑے گناہوں اور کھلے کھلے قبیح افعال سے پرہیز کرتے ہیں، الا یہ کہ کچھ قصور اُن سے سرزد ہو جائے بلاشبہ تیرے رب کا دامن مغفرت بہت وسیع ہے وہ تمھیں اُس وقت سے خوب جانتا ہے جب اُس نے زمین سے تمہیں پیدا کیا اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹوں میں ابھی جنین ہی تھے پس اپنے نفس کی پاکی کے دعوے نہ کرو، وہی بہتر جانتا ہے کہ واقعی متقی کون ہے |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 33 | أَفَرَءَيۡتَ ٱلَّذِي تَوَلَّىٰ | پھر اے نبیؐ، تم نے اُس شخص کو بھی دیکھا جو راہ خدا سے پھر گیا |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 34 | وَأَعۡطَىٰ قَلِيلٗا وَأَكۡدَىٰٓ | اور تھوڑا سا دے کر رک گیا |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 35 | أَعِندَهُۥ عِلۡمُ ٱلۡغَيۡبِ فَهُوَ يَرَىٰٓ | کیا اس کے پاس غیب کا علم ہے کہ وہ حقیقت کو دیکھ رہا ہے؟ |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 36 | أَمۡ لَمۡ يُنَبَّأۡ بِمَا فِي صُحُفِ مُوسَىٰ | کیا اُسے اُن باتوں کی کوئی خبر نہیں پہنچی جو موسیٰؑ کے صحیفوں |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 37 | وَإِبۡرَٰهِيمَ ٱلَّذِي وَفَّىٰٓ | اور اُس ابراہیمؑ کے صحیفوں میں بیان ہوئی ہیں جس نے وفا کا حق ادا کر دیا؟ |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 38 | أَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٞ وِزۡرَ أُخۡرَىٰ | یہ کہ کوئی بوجھ اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 39 | وَأَن لَّيۡسَ لِلۡإِنسَٰنِ إِلَّا مَا سَعَىٰ | اور یہ کہ انسان کے لیے کچھ نہیں ہے مگر وہ جس کی اُس نے سعی کی ہے |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 40 | وَأَنَّ سَعۡيَهُۥ سَوۡفَ يُرَىٰ | اور یہ کہ اس کی سعی عنقریب دیکھی جائے گی |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 41 | ثُمَّ يُجۡزَىٰهُ ٱلۡجَزَآءَ ٱلۡأَوۡفَىٰ | اور اس کی پوری جزا اسے دی جائے گی |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 42 | وَأَنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ ٱلۡمُنتَهَىٰ | اور یہ کہ آخر کار پہنچنا تیرے رب ہی کے پاس ہے |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 43 | وَأَنَّهُۥ هُوَ أَضۡحَكَ وَأَبۡكَىٰ | اور یہ کہ اُسی نے ہنسایا اور اُسی نے رلایا |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 44 | وَأَنَّهُۥ هُوَ أَمَاتَ وَأَحۡيَا | اور یہ کہ اُسی نے موت دی اور اُسی نے زندگی بخشی |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 45 | وَأَنَّهُۥ خَلَقَ ٱلزَّوۡجَيۡنِ ٱلذَّكَرَ وَٱلۡأُنثَىٰ | اور یہ کہ اُسی نے نر اور مادہ کا جوڑا پیدا کیا |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 46 | مِن نُّطۡفَةٍ إِذَا تُمۡنَىٰ | ایک بوند سے جب وہ ٹپکائی جاتی ہے |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 47 | وَأَنَّ عَلَيۡهِ ٱلنَّشۡأَةَ ٱلۡأُخۡرَىٰ | اور یہ کہ دوسری زندگی بخشنا بھی اُسی کے ذمہ ہے |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 48 | وَأَنَّهُۥ هُوَ أَغۡنَىٰ وَأَقۡنَىٰ | اور یہ کہ اُسی نے غنی کیا اور جائداد بخشی |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 49 | وَأَنَّهُۥ هُوَ رَبُّ ٱلشِّعۡرَىٰ | اور یہ کہ وہی شعریٰ کا رب ہے |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 50 | وَأَنَّهُۥٓ أَهۡلَكَ عَادًا ٱلۡأُولَىٰ | اور یہ کہ اُسی نے عاد اولیٰ کو ہلاک کیا |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 51 | وَثَمُودَاْ فَمَآ أَبۡقَىٰ | اور ثمود کو ایسا مٹایا کہ ان میں سے کسی کو باقی نہ چھوڑا |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 52 | وَقَوۡمَ نُوحٖ مِّن قَبۡلُۖ إِنَّهُمۡ كَانُواْ هُمۡ أَظۡلَمَ وَأَطۡغَىٰ | اور اُن سے پہلے قوم نوحؑ کو تباہ کیا کیونکہ وہ تھے ہی سخت ظالم و سرکش لوگ |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 53 | وَٱلۡمُؤۡتَفِكَةَ أَهۡوَىٰ | اور اوندھی گرنے والی بستیوں کو اٹھا پھینکا |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 54 | فَغَشَّىٰهَا مَا غَشَّىٰ | پھر چھا دیا اُن پر وہ کچھ جو (تم جانتے ہی ہو کہ) کیا چھا دیا |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 55 | فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكَ تَتَمَارَىٰ | پس اے مخاطب، اپنے رب کی کن کن نعمتوں میں تو شک کرے گا؟ |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 56 | هَٰذَا نَذِيرٞ مِّنَ ٱلنُّذُرِ ٱلۡأُولَىٰٓ | یہ ایک تنبیہ ہے پہلے آئی ہوئی تنبیہات میں سے |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 57 | أَزِفَتِ ٱلۡأٓزِفَةُ | آنے والی گھڑی قریب آ لگی ہے |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 58 | لَيۡسَ لَهَا مِن دُونِ ٱللَّهِ كَاشِفَةٌ | اللہ کے سوا کوئی اُس کو ہٹا نے والا نہیں |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 59 | أَفَمِنۡ هَٰذَا ٱلۡحَدِيثِ تَعۡجَبُونَ | اب کیا یہی وہ باتیں ہیں جن پر تم اظہار تعجب کرتے ہو؟ |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 60 | وَتَضۡحَكُونَ وَلَا تَبۡكُونَ | ہنستے ہو اور روتے نہیں ہو؟ |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 61 | وَأَنتُمۡ سَٰمِدُونَ | اور گا بجا کر انہیں ٹالتے ہو؟ |
53 | النجم | An-Najm | meccan | 62 | فَٱسۡجُدُواْۤ لِلَّهِۤ وَٱعۡبُدُواْ۩ | جھک جاؤ اللہ کے آگے اور بندگی بجا لاؤ |
54 | القمر | Al-Qamar | meccan | 1 | ٱقۡتَرَبَتِ ٱلسَّاعَةُ وَٱنشَقَّ ٱلۡقَمَرُ | قیامت کی گھڑی قریب آ گئی اور چاند پھٹ گیا |
54 | القمر | Al-Qamar | meccan | 2 | وَإِن يَرَوۡاْ ءَايَةٗ يُعۡرِضُواْ وَيَقُولُواْ سِحۡرٞ مُّسۡتَمِرّٞ | مگر اِن لوگوں کا حال یہ ہے کہ خواہ کوئی نشانی دیکھ لیں منہ موڑ جاتے ہیں اور کہتے ہیں یہ تو چلتا ہوا جادو ہے |
54 | القمر | Al-Qamar | meccan | 3 | وَكَذَّبُواْ وَٱتَّبَعُوٓاْ أَهۡوَآءَهُمۡۚ وَكُلُّ أَمۡرٖ مُّسۡتَقِرّٞ | اِنہوں نے (اس کو بھی) جھٹلا دیا اور اپنی خواہشات نفس ہی کی پیروی کی ہر معاملہ کو آخر کار ایک انجام پر پہنچ کر رہنا ہے |
54 | القمر | Al-Qamar | meccan | 4 | وَلَقَدۡ جَآءَهُم مِّنَ ٱلۡأَنۢبَآءِ مَا فِيهِ مُزۡدَجَرٌ | اِن لوگوں کے سامنے (پچھلی قوموں کے) وہ حالات آ چکے ہیں جن میں سرکشی سے باز رکھنے کے لیے کافی سامان عبرت ہے |
54 | القمر | Al-Qamar | meccan | 5 | حِكۡمَةُۢ بَٰلِغَةٞۖ فَمَا تُغۡنِ ٱلنُّذُرُ | اور ایسی حکمت جو نصیحت کے مقصد کو بدرجہ اتم پورا کرتی ہے مگر تنبیہات اِن پر کارگر نہیں ہوتیں |
54 | القمر | Al-Qamar | meccan | 6 | فَتَوَلَّ عَنۡهُمۡۘ يَوۡمَ يَدۡعُ ٱلدَّاعِ إِلَىٰ شَيۡءٖ نُّكُرٍ | پس اے نبیؐ، اِن سے رخ پھیر لو جس روز پکارنے والا ایک سخت ناگوار چیز کی طرف پکارے گا |
54 | القمر | Al-Qamar | meccan | 7 | خُشَّعًا أَبۡصَٰرُهُمۡ يَخۡرُجُونَ مِنَ ٱلۡأَجۡدَاثِ كَأَنَّهُمۡ جَرَادٞ مُّنتَشِرٞ | لوگ سہمی ہوئی نگاہوں کے ساتھ اپنی قبروں سے اِس طرح نکلیں گے گویا وہ بکھری ہوئی ٹڈیاں ہیں |
54 | القمر | Al-Qamar | meccan | 8 | مُّهۡطِعِينَ إِلَى ٱلدَّاعِۖ يَقُولُ ٱلۡكَٰفِرُونَ هَٰذَا يَوۡمٌ عَسِرٞ | پکارنے والے کی طرف دوڑے جا رہے ہوں گے اور وہی منکرین (جو دنیا میں اس کا انکار کرتے تھے) اُس وقت کہیں گے کہ یہ دن تو بڑا کٹھن ہے |
54 | القمر | Al-Qamar | meccan | 9 | ۞كَذَّبَتۡ قَبۡلَهُمۡ قَوۡمُ نُوحٖ فَكَذَّبُواْ عَبۡدَنَا وَقَالُواْ مَجۡنُونٞ وَٱزۡدُجِرَ | اِن سے پہلے نوحؑ کی قوم جھٹلا چکی ہے اُنہوں نے ہمارے بندے کو جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ یہ دیوانہ ہے، اور وہ بری طرح جھڑکا گیا |
54 | القمر | Al-Qamar | meccan | 10 | فَدَعَا رَبَّهُۥٓ أَنِّي مَغۡلُوبٞ فَٱنتَصِرۡ | آخر کار اُس نے اپنے رب کو پکارا کہ "میں مغلوب ہو چکا، اب تو اِن سے انتقام لے |
54 | القمر | Al-Qamar | meccan | 11 | فَفَتَحۡنَآ أَبۡوَٰبَ ٱلسَّمَآءِ بِمَآءٖ مُّنۡهَمِرٖ | تب ہم نے موسلا دھار بارش سے آسمان کے دروازے کھول دیے اور زمین کو پھاڑ کر چشموں میں تبدیل کر دیا |
54 | القمر | Al-Qamar | meccan | 12 | وَفَجَّرۡنَا ٱلۡأَرۡضَ عُيُونٗا فَٱلۡتَقَى ٱلۡمَآءُ عَلَىٰٓ أَمۡرٖ قَدۡ قُدِرَ | اور یہ سارا پانی اُس کام کو پورا کرنے لیے مل گیا جو مقدر ہو چکا تھا |
54 | القمر | Al-Qamar | meccan | 13 | وَحَمَلۡنَٰهُ عَلَىٰ ذَاتِ أَلۡوَٰحٖ وَدُسُرٖ | اور نوحؑ کو ہم نے ایک تختوں اور کیلوں والی پر سوار کر دیا |
54 | القمر | Al-Qamar | meccan | 14 | تَجۡرِي بِأَعۡيُنِنَا جَزَآءٗ لِّمَن كَانَ كُفِرَ | جو ہماری نگرانی میں چل رہی تھی یہ تھا بدلہ اُس شخص کی خاطر جس کی نا قدری کی گئی تھی |
54 | القمر | Al-Qamar | meccan | 15 | وَلَقَد تَّرَكۡنَٰهَآ ءَايَةٗ فَهَلۡ مِن مُّدَّكِرٖ | اُس کشتی کو ہم نے ایک نشانی بنا کر چھوڑ دیا، پھر کوئی ہے نصیحت قبول کرنے والا؟ |
54 | القمر | Al-Qamar | meccan | 16 | فَكَيۡفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ | دیکھ لو، کیسا تھا میرا عذاب اور کیسی تھیں میری تنبیہات |
54 | القمر | Al-Qamar | meccan | 17 | وَلَقَدۡ يَسَّرۡنَا ٱلۡقُرۡءَانَ لِلذِّكۡرِ فَهَلۡ مِن مُّدَّكِرٖ | ہم نے اِس قرآن کو نصیحت کے لیے آسان ذریعہ بنا دیا ہے، پھر کیا ہے کوئی نصیحت قبول کرنے والا؟ |
54 | القمر | Al-Qamar | meccan | 18 | كَذَّبَتۡ عَادٞ فَكَيۡفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ | عاد نے جھٹلایا، تو دیکھ لو کہ کیسا تھا میرا عذاب اور کیسی تھیں میری تنبیہات |
54 | القمر | Al-Qamar | meccan | 19 | إِنَّآ أَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمۡ رِيحٗا صَرۡصَرٗا فِي يَوۡمِ نَحۡسٖ مُّسۡتَمِرّٖ | ہم نے ایک پیہم نحوست کے دن سخت طوفانی ہوا اُن پر بھیج دی جو لوگوں کو اٹھا اٹھا کر اس طرح پھینک رہی تھی |
54 | القمر | Al-Qamar | meccan | 20 | تَنزِعُ ٱلنَّاسَ كَأَنَّهُمۡ أَعۡجَازُ نَخۡلٖ مُّنقَعِرٖ | جیسے وہ جڑ سے اکھڑے ہوئے کھجور کے تنے ہوں |
54 | القمر | Al-Qamar | meccan | 21 | فَكَيۡفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ | پس دیکھ لو کہ کیسا تھا میرا عذاب اور کیسی تھیں میری تنبیہات |
54 | القمر | Al-Qamar | meccan | 22 | وَلَقَدۡ يَسَّرۡنَا ٱلۡقُرۡءَانَ لِلذِّكۡرِ فَهَلۡ مِن مُّدَّكِرٖ | ہم نے اِس قرآن کو نصیحت کے لیے آسان ذریعہ بنا دیا ہے، پھر کیا ہے کوئی نصیحت قبول کرنے والا؟ |
54 | القمر | Al-Qamar | meccan | 23 | كَذَّبَتۡ ثَمُودُ بِٱلنُّذُرِ | ثمود نے تنبیہات کو جھٹلایا |
54 | القمر | Al-Qamar | meccan | 24 | فَقَالُوٓاْ أَبَشَرٗا مِّنَّا وَٰحِدٗا نَّتَّبِعُهُۥٓ إِنَّآ إِذٗا لَّفِي ضَلَٰلٖ وَسُعُرٍ | اور کہنے لگے "ایک اکیلا آدمی جو ہم ہی میں سے ہے کیا اب ہم اُس کے پیچھے چلیں؟ اِس کا اتباع ہم قبول کر لیں تو اِس کے معنی یہ ہوں گے کہ ہم بہک گئے ہیں اور ہماری عقل ماری گئی ہے |
54 | القمر | Al-Qamar | meccan | 25 | أَءُلۡقِيَ ٱلذِّكۡرُ عَلَيۡهِ مِنۢ بَيۡنِنَا بَلۡ هُوَ كَذَّابٌ أَشِرٞ | کیا ہمارے درمیان بس یہی ایک شخص تھا جس پر خدا کا ذکر نازل کیا گیا؟ نہیں، بلکہ یہ پرلے درجے کا جھوٹا اور بر خود غلط ہے |
54 | القمر | Al-Qamar | meccan | 26 | سَيَعۡلَمُونَ غَدٗا مَّنِ ٱلۡكَذَّابُ ٱلۡأَشِرُ | (ہم نے اپنے پیغمبر سے کہا) "کل ہی اِنہیں معلوم ہوا جاتا ہے کہ کون پرلے درجے کا جھوٹا اور بر خود غلط ہے |
54 | القمر | Al-Qamar | meccan | 27 | إِنَّا مُرۡسِلُواْ ٱلنَّاقَةِ فِتۡنَةٗ لَّهُمۡ فَٱرۡتَقِبۡهُمۡ وَٱصۡطَبِرۡ | ہم اونٹنی کو اِن کے لیے فتنہ بنا کر بھیج رہے ہیں اب ذرا صبر کے ساتھ دیکھ کہ اِن کا کیا انجام ہوتا ہے |
54 | القمر | Al-Qamar | meccan | 28 | وَنَبِّئۡهُمۡ أَنَّ ٱلۡمَآءَ قِسۡمَةُۢ بَيۡنَهُمۡۖ كُلُّ شِرۡبٖ مُّحۡتَضَرٞ | اِن کو جتا دے کہ پانی اِن کے اور اونٹنی کے درمیان تقسیم ہوگا اور ہر ایک اپنی باری کے دن پانی پر آئے گا |
54 | القمر | Al-Qamar | meccan | 29 | فَنَادَوۡاْ صَاحِبَهُمۡ فَتَعَاطَىٰ فَعَقَرَ | آخر کار اُن لوگوں نے اپنے آدمی کو پکارا اور اُس نے اِس کام کا بیڑا اٹھایا اور اونٹنی کو مار ڈالا |
54 | القمر | Al-Qamar | meccan | 30 | فَكَيۡفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ | پھر دیکھ لو کہ کیسا تھا میرا عذاب اور کیسی تھیں میری تنبیہات |